May 5, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 43

يٰٓاَبَتِ اِنِّىْ قَدْ جَاۗءَنِيْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِيْٓ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا

اباجان ! میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا، اس لئے میری بات مان لیجئے، میں آپ کو سیدھا راستہ بتلادوں گا

 آیت ۴۳:  یٰٓــاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِکَ:    «ابا جان! یقینا میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا»

            مجھے اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ میرے پاس وہ ہدایت آئی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان سے ان الفاظ میں وعدہ فرمایا تھا:  فَاِمَّا یَاْتِیَنَّکُمْ مِّنِّیْ ہُدًی. (البقرہ:۳۸)۔

        فَاتَّبِعْنِیْٓ اَہْدِکَ صِرَاطًا سَوِیًّا:    «پس آپ میری پیروی کیجیے، میں آپ کو دکھاؤں گا سیدھاراستہ۔»

            آپ میرا کہنامانیے، میرے پیچھے چلئے، میں یقینا سیدھے راستے کی طرف آپ کی راہنمائی کروں گا۔ 

UP
X
<>