May 6, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 53

وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا 

اور ہم نے ان کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر اپنی رحمت سے انہیں (ایک مددگار) عطا کیا

 آیت ۵۳:  وَوَہَبْنَا لَہُٓ مِنْ رَّحْمَتِنَآ اَخَاہُ ہٰرُوْنَ نَبِیًّا:    «اور ہم نے انہیں عطا کیا اپنی رحمت سے اُن کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر۔»

            حضرت موسیٰ نے اپنے بھائی حضرت ہارون کے لیے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی میرے ساتھ بھیجا جائے۔ اللہ نے اپنی رحمت سے آپ کی یہ درخواست قبول فرماتے ہوئے حضرت ہارون کو بھی مقامِ نبوت سے سرفراز فرمایا۔ اس کی تفصیل بھی سوره طٰہٰ میں آئے گی۔ 

UP
X
<>