May 6, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 59

فَخَــلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَاتَّـبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو برباد کیا، اور اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چلے۔ چنانچہ ان کی گمراہی بہت جلد ان کے سامنے آجائے گی

 آیت ۵۹:  فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ:    «پھر جانشین ہوئے ان کے بعد ناخلف لوگ»

            «خَلْف» کا لفظ جب «ل» ساکن کے ساتھ آتا ہے تو اس کے معنی «ناخلف» کے لیے جاتے ہیں۔ یعنی اپنے اسلاف کے کردار کے خلاف عمل کرنے والے اور ان کی نیک نامی اور بزرگی کو بٹّہ لگانے والے لوگ۔

            اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ وَاتَّبَعُوا الشَّہَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا:    «انہوں نے نماز کو ضائع کر دیا اور خواہشات کی پیروی کی، تو عنقریب وہ ملیں گے گمراہی سے۔»

            یعنی عنقریب وہ گمراہی کے انجام سے دو چار ہوں گے۔ 

UP
X
<>