May 6, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 58

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ مِن ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْرَائِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَاجْتَبَيْنَا إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُ الرَّحْمَن خَرُّوا سُجَّدًا وَبُكِيًّا 

آدم کی اولاد میں سے یہ وہ نبی ہیں جن پر اﷲ نے انعام فرمایا، اور ان میں سے کچھ ان لوگوں کی اولاد میں سے ہیں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں ) سوار کیا تھا، اور کچھ ابراہیم اور اسرائیل (یعقوب علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہیں ۔۔ اور یہ سب ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت دی، اور (اپنے دین کیلئے) منتخب کیا۔ جب ان کے سامنے خدائے رحمٰن کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تو یہ روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے

 آیت ۵۸:  اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِّنَ النَّبِيينَ:    «یہ ہیں وہ لوگ جن پر انعام فرمایا اللہ نے انبیاء میں سے»

            سورۃ النساء کی آیت: ۶۹ میں مُنْعَمْ عَلَیھِم لوگوں کے جن چار طبقات کا بیان ہے، ان میں سے اعلیٰ ترین طبقہ کے افراد یعنی انبیاء کرام کا یہاں اللہ کے انعامات کے حوالے سے تذکرہ فرمایا جا رہا ہے۔

            مِنْ ذُرِّیَّۃِ اٰدَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ:    «اولادِ آدم میں سے، اور ان لوگوں (کی نسل) میں سے جنہیں سوار کرایا ہم نے (کشتی میں) نوح کے ساتھ»

            وَّمِنْ ذُرِّیَّۃِ اِبْرٰہِیْمَ وَاِسْرَآئِیْلَ وَمِمَّنْ ہَدَیْنَا وَاجْتَبَیْنَا:    «اور ابراہیم اور یعقوب کی نسل میں سے، اور ان میں سے جنہیں ہم نے ہدایت دی اور جنہیں ہم نے چن لیا۔»

            اِذَا تُتْلٰی عَلَیْہِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّبُکِیًّا:    «جب تلاوت کی جاتیں ان پر رحمن کی آیات تو وہ گر پڑتے تھے (اللہ کی جناب میں) سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے۔» 

UP
X
<>