May 6, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 57

وَّرَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا

اور ہم نے انہیں رفعت دے کر ایک بلند مقام تک پہنچا دیا تھا

 آیت ۵۷:  وَّرَفَعْنٰہُ مَکَانًا عَلِیًّا:    «اور ہم نے انہیں اٹھایا بلند مقام پر۔»

            اسرائیلی روایات کے زیر اثر بعض لوگوں نے اس سے رفع سماوی مراد لیا ہے کہ حضرت ادریس کو بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ  کی طرح زندہ اٹھا لیا تھا۔ معراج کے موقع پر نبی اکرم  کی چوتھے آسمان پر حضرت ادریس  سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیکن حضرت عیسیٰ  کے بارے میں الفاظِ قرآنی بہت واضح ہیں:  رَافِعُکَ اِلَیَّ:  (آل عمران: ۵۵) کہ میں آپ کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں۔ ان الفاظ سے رفع ِسماوی کا مفہوم متعین ہو جاتا ہے، جبکہ حضرت ادریس  کے بارے میں آیت زیر نظر میں لفظ «رفع» کے ساتھ «اِلٰی» کی عدم موجودگی میں یہ مفہوم متعین نہیں ہوتا۔ چنانچہ یہاں پر اس لفظ کا یہی مفہوم مراد لیا جا سکتا ہے کہ ہم نے انہیں بلند مقام عطا کیا۔ 

UP
X
<>