May 6, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 56

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا 

اور اس کتاب میں ادریس کا بھی تذکرہ کرو۔ بیشک وہ سچائی کے خوگر نبی تھے

 آیت ۵۶:  وَاذْکُرْ فِی الْْکِتٰبِ اِدْرِیْسَ:    «اور تذکرہ کیجیے کتاب میں ادریس کا (بھی)»

            حضرت ادریس، حضرت آدم کے بعد اور حضرت نوح سے قبل زمانے میں مبعوث ہوئے۔ ان سے پہلے ذریت ِآدم میں حضرت شیث گزر چکے تھے۔ تورات میں ان کا نام «حنوک» مذکور ہے۔ ان کا ذکر قرآن میں نہیں ہے۔ حضرت ادریس اور حضرت شیث دونوں نبی تھے، جبکہ ان کے بعد حضرت نوح پہلے رسول کے طور پر مبعوث ہوئے۔

            اِنَّہُ کَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا:    «یقینا وہ ِصدیق نبی تھے۔»

            اس سے پہلے آیت: ۴۱ میں حضرت ابراہیم کو بھی «صِدِّیْقًا نَّـبِیًّا» کے لقب سے نوازا گیا ہے۔ یعنی مزاج کے اعتبار سے حضرت ادریس کی مناسبت حضرت ابراہیم کے ساتھ تھی۔ دونوں شخصیات صدیقیت کے مزاج کی حامل تھیں۔ 

UP
X
<>