May 18, 2024

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 252

تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

یہ اﷲ کی آیا ت ہیں جو ہم آپ کے سامنے ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں، اور آپ بیشک ان پیغمبروں میں سے ہیں جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

 آیت 252:    تِلْکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتْلُوْہَا عَلَیْکَ بِالْحَقِّ :  «یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کو پڑھ کر سنا رہے ہیں حق کے ساتھ۔ »

            یہ قول گویا حضرت جبرائیل   کی طرف منسوب ہو گا۔  یہ محمد رسول اللہ  اور تمام مسلمانوں سے خطاب ہے کہ یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں حق کے ساتھ۔  یہ ایک با مقصد سلسلہ ہے۔

             وَاِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ :   «اور یقینا (اے محمد ) آپ (اللہ کے) رسولوں میں سے ہیں۔ » 

UP
X
<>