May 18, 2024

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 262

الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُونَ مَا أَنْفَقُوا مَنًّا وَلَا أَذًى لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

جو لوگ اپنے مال اﷲ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، پھر خرچ کر نے کے بعد نہ احسان جتلاتے ہیں اور نہ کوئی تکلیف پہنچاتے ہیں، وہ اپنے پروردگار کے پاس اپنا ثواب پائیں گے، نہ ان کو کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ کوئی غم پہنچے گا

 آیت 262:   اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ :   «جو لوگ اپنے مال خرچ کرتے ہیں اللہ کی راہ میں»

             ثُمَّ لاَ یُتْبِعُوْنَ مَــآ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّلَآ اَذًی :   «پھر جو کچھ وہ خرچ کرتے ہیں اس کے بعد نہ تو احسان جتاتے ہیں اور نہ تکلیف پہنچاتے ہیں»

            ان کا طرزِ عمل یہ نہیں ہوتا کہ دیکھئے جی میں نے اُس وقت اتنا چندہ دیا تھا‘ معلوم ہوا کہ میرا حق زیادہ ہے‘ ہم چندے زیادہ دیتے ہیں تو پھر بات بھی تو ہماری مانی جانی چاہیے! یا اگر کوئی شخص اللہ کے دین کے کام میں لگا ہوا ہے اور آپ اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ وہ فکر معاش سے آزاد ہو کر اپنا پورا وقت دین کی خدمت میں لگائے‘ لیکن اگر کہیں آپ نے اس کو جتا بھی دیا‘اس پر احسان بھی رکھ دیا‘ کوئی تکلیف دہ کلمہ کہہ دیا‘ کوئی دلآزاری کی بات کہہ دی تو آپ کا جو اجر و ثواب تھا وہ صفر ہو جائے گا۔  

             لَّـہُمْ اَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ  وَلاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ :   «ان کا اجر اُن کے ربّ کے پاس محفوظ ہے۔  اور نہ تو ان کے لیے کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ کسی رنج و غم سے دوچار ہوں گے۔ » 

UP
X
<>