May 18, 2024

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 272

لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ

(اے پیغمبر !) ان (کافروں) کو راہِ راست پر لے آنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے، لیکن اﷲ جس کو چاہتا ہے راہِ راست پر لے آتا ہے ۔ اور جو مال بھی تم خرچ کرتے ہو وہ خود تمہارے فائد ے کیلئے ہوتا ہے، جب کہ تم اﷲ کی خوشنودی طلب کرنے کے سوا کسی اور غرض سے خرچ نہیں کرتے ۔ اور جو مال بھی تم خرچ کروگے تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تم پر ذرا بھی ظلم نہیں ہوگا

 آیت 272:    لَـیْسَ عَلَیْکَ ہُدٰٹہُمْ :   «(اے نبی!) آپ کے ّذمہ نہیں ہے کہ ان کو ہدایت دے دیں»

            ان کو ہدایت دینے کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے‘ آپ پر ذمہ ّداری تبلیغ کی ہے۔  ہم نے آپ کو بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔  

             وَلٰــکِنَّ اللّٰہَ یَہْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ :   «بلکہ اللہ تعالیٰ ہی ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے۔ »

             وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَــلِاََنْفُسِکُمْ :   «اور جو بھی مال تم خرچ کرو گے وہ تمہارے اپنے لیے بہتر ہے۔ »

            اس کا اجر و ثواب بڑھا چڑھا کر تم ہی کو دیا جائے گا‘ سات سو گنا ‘چودہ سو گنا یا اس سے بھی زیادہ۔

             وَمَا تُنْفِقُوْنَ اِلاَّ ابْتِغَـآءَ وَجْہِ اللّٰہِ :   «اور تم نہیں خرچ کرو گے مگر اللہ کی رضا جوئی کے لیے۔ »

            تبھی تمہیں اس قدر اجر ملے گا ۔  اگر ریا کارانہ خرچ کیا تھا تو اجر کا کیا سوال؟ وہ تو شرک بن جائے گا۔

             وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَـیْکُمْ وَاَنْتُمْ لاَ تُظْلَمُوْنَ :   «اور جو بھی مال تم خرچ کرو گے وہ پورا پورا تمہیں لوٹا دیا جائے گا اور تم پر کوئی ظلم نہیں ہو گا۔ »

            تمہاری ذرا بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ 

UP
X
<>