May 19, 2024

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 43

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

اورنماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو

  آیت 43: وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ:  اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو،

             وَارْکَعُوْا مَعَ الرَّاکِعِیْن: اور جھکو (نماز میں) جھکنے والوں کے ساتھ۔

            یعنی باجماعت نماز ادا کیا کرو۔ 

            اوّل تو یہود نے رکوع کو اپنے ہاں سے خارج کر دیا تھا ، ثانیاً با جماعت نماز ان کے ہاں ختم ہو گئی تھی۔ چنانچہ انہیں رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ گویا صراحت کی جا رہی ہے کہ نبی آخر الزماں  پر صرف ایمان لانا ہی نجات کے لیے کافی نہیں ، بلکہ تمام اصول میں آپ  کی پیروی ضروری ہے۔ نماز بھی آپ کے طریقے پر پڑھو جس میں رکوع بھی ہو اور جو با جماعت ہو۔ 

UP
X
<>