May 19, 2024

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 46

الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

جو اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں اور ان کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

 آیت 46:  الَّذِیْنَ یَظُنُّوْنَ اَنَّہُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّہِمْ:  جنہیں یہ یقین ہے کہ وہ اپنے ربّ سے ملاقات کرنے والے ہیں   

            میں نے شروع میں  «وَبِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ یُوْقِنُوْنَ» کے ذیل میں توجہ دلائی تھی کہ یہ ایمان بالآخرت ہی ہے جو انسان کو عمل کے میدان میں سیدھا رکھتا ہے۔

             وَاَنَّہُمْ اِلَـیْہِ رٰجِعُوْنَ:  اور(جنہیں یہ یقین ہے کہ) بالآخر انہیں اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ انہیں ا س کے رُوبرو حاضر ہونا ہے۔

UP
X
<>