May 19, 2024

قرآن کریم > البقرة >surah 2 ayat 56

ثُمَّ بَعَثْنَاكُمْ مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

پھر ہم نے تمہیں تمہارے مرنے کے بعد دوسری زندگی دی تاکہ تم شکر گذار بنو

آیت 56:    ثُمَّ بَعَثْنٰــکُمْ مِّنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ:  پھر ہم نے تمہیں دوبارہ اٹھایا تمہاری موت کے بعد، 

            بعض لوگ اس کی ایک تاویل کرتے ہیں کہ یہ موت نہیں تھی ، بلکہ زبردست کڑک کی وجہ سے سب کے سب بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے ، لیکن میرے نزدیک یہاں تاویل کی ضرورت نہیں ہے ، بعث بعد الموت اللہ کے لیے کچھ مشکل نہیں ہے۔   مِنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ: کے الفاظ اپنے مفہوم کے اعتبار سے بالکل صریح ہیں ، انہیں خواہ مخواہ کوئی اور معنی پہنانا درست نہیں ہے۔  

             لَـعَلَّـکُمْ تَشْکُرُوْنَ:  تاکہ تم (اس احسان پر ہمارا) شکر کرو۔    

UP
X
<>