May 2, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 113

وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا وَّصَرَّفْنَا فِيْهِ مِنَ الْوَعِيْدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ اَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا

اور ہم نے اسی طرح یہ وحی ایک عربی قرآن کی شکل میں نازل کی ہے، اور اُس میں تنبیہات کو طرح طرح سے بیان کیا ہے، تاکہ لوگ پرہیز گاری اختیار کریں ، یا یہ قرآن اُن میں کچھ سوچ سمجھ پیدا کرے

 آیت ۱۱۳:  وَکَذٰلِکَ اَنْزَلْنٰہُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا وَّصَرَّفْنَا فِیْہِ مِنَ الْوَعِیْدِ:   «اور اسی طر ح ہم نے نازل کیا ہے اس (کلام) کو عربی قرآن بنا کر، اور پھیر پھیر کر بیان کی ہیں ہم نے اس میں تمام وعیدیں »

            لَعَلَّہُمْ یَتَّقُوْنَ اَوْ یُحْدِثُ لَہُمْ ذِکْرًا:   «شاید کہ وہ تقویٰ اختیار کریں یا (شاید) وہ پیدا کرے ان (کے دلوں ) میں کچھ یاد دہانی۔»

             ہو سکتا ہے قرآن کی تاثیر سے ان کے اندر کوئی مثبت سوچ یا ایمان کا جذبہ پیدا ہو جائے۔

UP
X
<>