May 2, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 116

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلائِكَةِ اسْجُدُوا لآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ إِبْلِيسَ أَبَى 

یاد کرو وہ وقت جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو، چنانچہ سب نے سجدہ کیا، البتہ اِبلیس تھا جس نے انکار کیا

            اب یہاں قصہ آدم و ابلیس پانچویں مرتبہ بیان ہونے جا رہا ہے۔ اس سے پہلے سورۃ البقرۃ (رکوع: 4)، سورۃ الاعراف (رکوع: ۲)، سوره بنی اسرائیل (رکوع: ۷) اور سورۃ الحجر (رکوع: ۳) میں اس کا ذکر ہو چکا ہے۔

 آیت ۱۱۶:  وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِیْسَ اَبٰی:   «اور (یاد کرو) جب کہ ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ سجدہ کرو آدم کو، تو ان سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، اُس نے انکارکر دیا۔»

UP
X
<>