May 4, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 67

فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَى 

اس پر موسیٰ کو اپنے دل میں کچھ خوف محسوس ہوا

 آیت ۶۷:  فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِہِ خِیْفَۃً مُّوْسٰی:   «تو موسی ٰ نے اپنے جی میں کچھ ڈر محسوس کیا۔»

            حضرت موسیٰ کو یہ خوف لاحق ہوا کہ جو معجزہ میرے پاس ہے اسی نوعیت کی چیز تو جادوگروں نے بھی دکھا دی ہے۔ چنانچہ اب یہ سارے تماشائی تالیاں پیٹیں گے کہ موسیٰ کو شکست ہو گئی اور وہ جو عظیم الشان مشن اللہ تعالیٰ نے میرے سپرد کیا ہے اس کا کیا بنے گا؟

UP
X
<>