May 4, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 78

فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهِ فَغَشِيَهُمْ مِّنَ الْيَمِّ مَا غَشِيَهُمْ

چنانچہ فرعون نے اپنے لشکروں سمیت اُن کا پیچھا کیا تو سمندر کی جس (خوفناک) چیز نے اُنہیں ڈھانپا، وہ انہیں ڈھانپ کر ہی رہی

 آیت ۷۸:  فَاَتْبَعَہُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِہِ فَغَشِیَہُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَہُمْ:   «تو فرعون نے ان کا تعاقب کیا اپنے لشکروں کے ساتھ، تو ڈھانپ لیا انہیں سمندر میں سے جس چیز نے بھی ڈھانپ لیا۔»

            اس کی تفصیل قرآن میں دوسرے مقامات پر موجود ہے، یعنی حضرت موسیٰ نے اللہ کے حکم سے سمندر پر عصا مارا۔ اس سے سمندر پھٹ گیا، دونوں طرف کا پانی بڑی بڑی چٹانوں کی طرح [کَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِ. (الشعراء)]  کھڑا ہو گیا اور درمیان میں خشک راستہ بن گیا۔ حضرت موسیٰ اس راستے سے اپنی قوم کو لے کر نکل گئے۔ لیکن جب فرعون اپنے لشکروں سمیت اس میں داخل ہوا تو دونوں طرف کا پانی مل گیا اور اس طرح سے وہ سب کے سب غرق ہو گئے۔ 

UP
X
<>