May 20, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 102

لا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَالِدُونَ

وہ اُس کی سر سراہٹ بھی نہیں سنیں گے، اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اپنی من پسند چیزوں کے درمیان رہیں گے

 آیت ۱۰۲:   لَا یَسْمَعُوْنَ حَسِیْسَہَا:   «وہ اس کی آہٹ تک نہیں سنیں گے۔»

            سورہ ٔمریم کی آیت: ۷۱:  وَاِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا. کے مطابق ایک دفعہ جہنم کا مشاہدہ تو سب کو کرایا جائے گا، لیکن پھر اس کے بعد اس کو اہل جنت سے بہت دور کر دیا جائے گا۔

            وَہُمْ فِیْ مَا اشْتَہَتْ اَنْفُسُہُمْ خٰلِدُوْنَ:   «اور وہ اپنی دل پسند خواہشوں میں ہمیشہ رہیں گے۔»

            تمام مرغوباتِ نفس اہل جنت کو فراہم کر دی جائیں گی اور وہ اس کیفیت میں ہمیشہ رہیں گے۔ 

UP
X
<>