قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 89
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
اور زکریا کو دیکھو ! جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا تھا کہ : ’’ یا رَبّ ! مجھے اکیلا نہ چھوڑیئے، اور آپ سب سے بہتر وارث ہیں ۔‘‘
آیت ۸۹: وَزَکَرِیَّآ اِذْ نَادٰی رَبَّہ: «اور زکریا کو، جب اُس نے پکارا اپنے رب کو»
اس بارے میں تفصیل سورۂ مریم میں گزر چکی ہے۔
رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ: «پروردگار! مجھے اکیلا نہ چھوڑ، اور یقینا تو ہی بہترین وارث ہے۔»
اے میرے پروردگار! مجھے کوئی ایسا وارث عطا فرما جو میرے اس مشن کو زندہ رکھ سکے۔