May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 91

وَالَّتِيْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيْهَا مِنْ رُّوْحِنَا وَجَعَلْنٰهَا وَابْنَهَآ اٰيَةً لِّـلْعٰلَمِيْنَ

اور اُس خاتون کو دیکھو جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی، پھر ہم نے اُ س کے اندر اپنی رُوح پھونکی، اور اُنہیں اور اُن کے بیٹے کو دُنیا جہان کے لوگوں کیلئے ایک نشانی بنادیا

 آیت ۹۱:  وَالَّتِیْٓ اَحْصَنَتْ فَرْجَہَا:   «اور وہ خاتون جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی»

            یعنی پوری طرح سے پاک دامن رہیں۔

            فَنَفَخْنَا فِیْہَا مِنْ رُّوْحِنَا:   «تو ہم نے اس میں پھونک دیا اپنی روح سے»

            یعنی حرفِ «کُن» بیٹے کی پیدائش کا ذریعہ بن گیا۔

            وَجَعَلْنٰہَا وَابْنَہَآ اٰیَۃً لِّلْعٰلَمِیْنَ:   «اور ہم نے اُسے اور اُس کے بیٹے کو ایک نشانی بنا دیا تمام جہان والوں کے لیے۔»

UP
X
<>