May 3, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 13

يَدْعُو لَمَن ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِ لَبِئْسَ الْمَوْلَى وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ 

یہ ایسے (جھوٹے خدا) کو پکارتے ہیں جس کا نقصان اس کے فائدے سے زیادہ قریب ہے۔ ایسا مددگار بھی کتنا برا ہے، اور ایسا ساتھی بھی کتنا برا !

 آیت ۱۳:  یَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّہُٓ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِہِ:   «وہ پکارتا ہے اس کوجس کا ضرر اس کے نفع سے قریب تر ہے۔»

            اگر کوئی شخص اللہ کے سوا کسی اور کو معبود کا درجہ دے کر پکارے گا تو اس سے اس کو کچھ نفع تو ملنے والا نہیں ہے، البتہ اس سے نقصان اسے بہر حال مل کر رہے گا۔

            لَبِئْسَ الْمَوْلٰی وَلَبِئْسَ الْعَشِیْرُ:   «بہت ہی برا ہے وہ مدد گار اور بہت ہی برا ہے وہ رفیق۔» 

UP
X
<>