May 3, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 17

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا إِنَّ اللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

بلاشبہ مومن ہوں یا یہودی، صابی ہو ں یا نصرانی اور مجوسی، یا وہ جنہوں نے شرک اختیار کیا ہے، اﷲ قیامت کے دن ان سب کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ یقینا اﷲ ہر چیز کا گواہ ہے

 آیت ۱۷:  اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِیْنَ ہَادُوْا وَالصّٰبِئِیْنَ وَالنَّصٰرٰی وَالْمَجُوْسَ وَالَّذِیْنَ اَشْرَکُوْٓا:   «یقینا وہ لوگ جو (محمد پر) ایمان لائے ہیں اور جو یہودی، مجوسی اور عیسائی ہیں، اور جن لوگوں نے شرک کی روش اختیار کی ہے»

            اِنَّ اللّٰہَ یَفْصِلُ بَیْنَہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ شَہِیْدٌ:   «یقینا اللہ فیصلہ کرے گا ان کے مابین قیامت کے دن۔ یقینا اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔»

            یعنی ہر چیز اور ہر انسان کے دل کی کیفیت اُس کی نگاہوں کے سامنے ہے۔ 

UP
X
<>