May 4, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 28

لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ 

تاکہ وہ اُن فوائد کو آنکھوں سے دیکھیں جو اُن کیلئے رکھے گئے ہیں ، اور متعین دنوں میں اُن چوپایوں پر اﷲ کا نام لیں جو اﷲ نے اُنہیں عطا کئے ہیں ۔‘‘ چنانچہ (مسلمانو !) اُن جانوروں میں سے خود بھی کھاؤ، اور تنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ

 آیت ۲۸:  لِّیَشْہَدُوْا مَنَافِعَ لَہُمْ:   «تا کہ وہ حاضر ہوں اپنی منفعت کی جگہوں پر»

            وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِیْٓ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ:   «اور اللہ کا نام لیں معین دنوں میں ان مویشیوں پر جو اُس نے انہیں عطا کیے ہیں۔»

            «اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ» سے مراد قربانی (۱۰، ۱۱ اور ۱۲ ذو الحجہ) کے دن ہیں۔ یعنی ایامِ نحرمیں وہ لوگ اللہ کا نام لے کر جانور ذبح کریں۔

            فَکُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ:   «تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور خستہ حال محتاجوں کو بھی کھلاؤ۔» 

UP
X
<>