May 8, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 44

وَّاَصْحٰبُ مَدْيَنَ ۚ وَكُذِّبَ مُوْسٰى فَاَمْلَيْتُ لِلْكٰفِرِيْنَ ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ ۚ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ

اور مدین کے لوگ بھی۔ اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا تھا، چنانچہ ان کافروں کو میں نے کچھ ڈھیل دی، پھر اُنہیں پکڑ میں لے لیا، اب دیکھ لو کہ میری پکڑ کیسی تھی !

 آیت ۴۴:  وَّاَصْحٰبُ مَدْیَنَ وَکُذِّبَ مُوْسٰى:   «اور مدین کے لوگ بھی (اپنے پیغمبر کو جھٹلا چکے ہیں) اور موسی ٰ کی بھی تکذیب ہو چکی ہے»

            فَاَمْلَیْتُ لِلْکٰفِرِیْنَ ثُمَّ اَخَذْتُہُمْ فَکَیْفَ کَانَ نَکِیْرِ:   «تو میں نے ان کافروں کو کچھ ڈھیل دی، پھر میں نے ان کو پکڑ لیا، تو کیسی رہی میری پکڑ؟»

            ان اقوام کے انجام سے متعلق تفصیلات قرآن میں بار بار بیان ہوئی ہیں۔

UP
X
<>