May 8, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 48

وَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَمْلَيْتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذْتُهَا ۚ وَاِلَيَّ الْمَصِيْرُ 

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جنہیں میں نے مہلت دی تھی، اور وہ ظلم کرتی رہیں ، پھر میں نے اُنہیں پکڑ میں لے لیا، اور سب کو آخر کار میرے پاس ہی لوٹنا ہو گا

 آیت ۴۸:  وَکَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَۃٍ اَمْلَیْتُ لَہَا وَہِیَ ظَالِمَۃٌ:   «اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں کہ میں نے انہیں ڈھیل دی تھی لیکن وہ گناہگار تھیں»

            ثُمَّ اَخَذْتُہَا وَاِلَیَّ الْمَصِیْرُ:   «پھر میں نے ان کو پکڑ لیا، اور (سب نے) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔» 

UP
X
<>