May 8, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 53

لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ 

یہ (شیطان نے رُکاوٹ اس لئے ڈالی) تاکہ جو رُکاوٹ شیطان نے ڈالی تھی، اﷲ اُسے ان لوگوں کیلئے فتنہ بنادے جن کے دلوں میں روگ ہے، اور جن کے دل سخت ہیں ۔ اور یقین جانو کہ یہ ظالم لوگ مخالفت میں بہت دور چلے گئے ہیں

 آیت ۵۳:  لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَۃً لِّلَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ وَّالْقَاسِیَۃِ قُلُوْبُہُمْ:   «تا کہ وہ شیطان کی طرف سے کی گئی آمیزش کو فتنہ بنا دے ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں میں مرض ہو، اور جن کے دل سخت ہو چکے ہوں۔»

            وَاِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَفِیْ شِقَاقٍ بَعِیْدٍ:   «اور یقینا ظالم لوگ مخالفت اور دشمنی میں بہت دور جا چکے ہیں۔» 

UP
X
<>