May 8, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 58

وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْٓا اَوْ مَاتُوْا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا ۭ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ

اور جن لوگوں نے اﷲ کے راستے میں ہجرت کی، پھر قتل کر دیئے گئے یا اُن کا انتقال ہوگیا، تو اﷲ اُنہیں ضروراچھا رزق دے گااور یقین رکھو کہ اﷲ ہی بہترین رزق دینے والا ہے۔

 آیت ۵۸:  وَالَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ:   «اور وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اللہ کی راہ میں»

            ہجرت کا یہ مضمون یہاں پر موقع محل کی مناسبت سے آیا ہے۔ یہ مکی دور کے آخری زمانے کی سورت ہے اور جس طرح ہجرت سے متصلاً بعد سورۃ البقرۃ کا نزو ل ہوا اسی طرح ہجرت سے متصلاً قبل سورۃ الحج نازل ہوئی۔

            ثُمَّ قُتِلُوْٓا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّہُمُ اللّٰہُ رِزْقًا حَسَنًا:   «پھر وہ قتل ہو گئے یا فوت ہو گئے (دونوں صورتوں میں) اللہ ان کو لازماً رزقِ حسنہ عطا فرمائے گا۔»

            وَاِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ:   «اور یقینا اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے۔»

UP
X
<>