May 8, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 60

ذٰلِكَ ۚ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوْقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنْصُرَنَّهُ اللّٰهُ ۭ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ

یہ بات طے ہے، اور (آگے یہ بھی سن لو کہ) جس شخص نے کسی کو بدلے میں اتنی ہی تکلیف پہنچائی جتنی اُس کو پہنچائی گئی تھی، اُس کے بعد پھر اُس سے زیادتی کی گئی، تو اﷲ اُس کی ضرور مدد کرے گا۔ یقین رکھو کہ اﷲ بہت معاف کرنے والا، بہت بخشنے والا ہے

 آیت ۶۰:  ذٰلِکَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوْقِبَ بِہِ:   «یہ تو ہے ہی! اور جو شخص بدلہ لے اسی قدر جس قدر اس پر زیادتی کی گئی»

            ثُمَّ بُغِیَ عَلَیْہِ لَیَنْصُرَنَّہُ اللّٰہُ:   «پھر اس پر مزید زیادتی کی جائے تو اللہ لازماً اُس کی مدد کرے گا۔»

            اِنَّ اللّٰہَ لَعَفُوٌّ غَفُوْرٌ:   «یقینا اللہ معاف فرمانے والا، بخشنے والا ہے۔»

            یعنی مسلمانوں پر اس سے قبل جو زیادتیاں ہو چکی ہیں اب وہ ان کا بدلہ لے سکتے ہیں، اور پھر مزید کسی زیادتی کی صورت میں بھی اللہ ان کی مدد فرمائے گا۔

UP
X
<>