May 1, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 65

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاء أَن تَقَعَ عَلَى الأَرْضِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ 

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے زمین کی ساری چیزیں تمہارے کام میں لگا رکھی ہیں ، اور وہ کشتیاں بھی جو اُس کے حکم سے سمندر چلتی ہیں؟ اور اُس نے آسمان کو اس طرح تھام رکھا ہے کہ وہ اُس کی اجازت کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ لوگوں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرنے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت ۶۵:  اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ سَخَّرَ لَکُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ:   «کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے زمین کی سب چیزوں کو تمہارے لیے مسخر ّکر دیا ہے»

            یعنی تمہاری خدمت گزاری اور تمہاری ضروریات کی بہم رسانی میں لگا دیا ہے۔

            وَالْفُلْکَ تَجْرِیْ فِی الْْبَحْرِ بِاَمْرِہِ:   «اور کشتی کو جو چلتی ہے سمندر میں اُس کے حکم سے!»

            وَیُمْسِکُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہِ:   «اور وہ تھامے ہوئے ہے آسمان کو کہ وہ گر نہ جائے زمین پر مگر اُس کے حکم سے۔»

            اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوْفٌ رَّحِیْمٌ:   «یقینا اللہ انسانوں کے ساتھ بہت ہی شفیق ہے، بہت مہربان ہے۔» 

UP
X
<>