May 3, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 17

وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِـقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ 

اور ہم نے تمہارے اُوپر سات تہہ بر تہہ راستے پیدا کئے ہیں ، اور ہم مخلوق سے غافل نہیں ہیں

 آیت ۱۷: وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَکُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ:  «اور ہم نے تمہارے اوپر سات راستے بنائے ہیں»

            عام طور پر «سَبْعَ طَرَآئِقَ» سے سات آسمان مراد لیے جاتے ہیں۔ «طرائق» کے معنی راستوں کے بھی ہیں اور طبقوں کے بھی۔ دوسرے معنی کے مطابق اس سے «تہہ بر تہہ سات آسمان» مراد ہیں۔ واللہ اعلم! جب تک انسانی علم کی رسائی اس کی حقیقت تک نہ ہو جائے، اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس لحاظ سے یہ آیت متشابہات میں سے ہو گی۔

            وَمَا کُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِیْنَ:  «اور ہم اپنی مخلوق سے غافل نہیں ہیں۔» 

UP
X
<>