May 4, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 18

وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الأَرْضِ وَإِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ 

اور ہم نے آسمان سے ٹھیک اندازے کے مطابق پانی اُتارا، پھر اُسے زمین میں ٹھہرادیا، اور یقین رکھو، ہم اُسے غائب کر دینے پر بھی قادر ہیں

 آیت ۱۸: وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً بِقَدَرٍ:  «اور ہم نے آسمان سے پانی اُتارا ایک اندازے کے مطابق»

            زمین پر پانی اسی مقدار میں رکھا گیا ہے جس قدر واقعتا یہاں اس کی ضروت ہے۔ اگر اس مقدار سے پانی زیادہ ہو جائے تو روئے زمین سیلاب میں ڈوب جائے اور پوری نوعِ انسانی اس میں غرق ہو جائے۔ اور اگر اس مقدار سے کم ہو تو زمین پر زندگی کا وجود ہی ممکن نہ رہے ۔

            فَاَسْکَنّٰہُ فِی الْاَرْضِ وَاِنَّا عَلٰی ذَہَابٍ بِہِ لَقٰدِرُوْنَ:  «تو اسے ہم نے زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کو واپس لے جانے پر بھی قادر ہیں۔»

            اگر ہم چاہیں تو روئے ارضی سے پانی کا وجود ختم کر دیں اور یوں دنیا میں زندگی کی بنیاد ہی ختم ہو جائے۔ 

UP
X
<>