May 4, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 20

وَشَجَــرَةً تَخْــرُجُ مِنْ طُوْرِ سَيْنَاۗءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ

اور وہ درخت بھی پیدا کیا جو طورِ سینا سے نکلتا ہے، جو اپنے ساتھ تیل لے کر اور کھانے والوں کیلئے سالن لے کر اُگتا ہے

 آیت ۲۰: وَشَجَرَۃً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ:  «اوروہ درخت بھی (ہم نے پیدا کیا) جو سینا پہاڑ سے نکلتا ہے»

            اس سے زیتون کا درخت مراد ہے جو عام طور پر جزیرہ نمائے سینا کے پہاڑی علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

            تَنْبُتُ بِالدُّہْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰکِلِیْنَ:  «وہ تیل بھی لے کر اُگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی۔»

            ایک زمانے میں روئے زمین پر وسیع علاقے کی آبادی کا اپنی خوراک کے لیے بنیادی طور پر اسی زیتون پر ہی انحصار تھا اور عام لوگ روغن زیتون میں روٹی کو بھگو کر کھا لیتے تھے۔ 

UP
X
<>