May 5, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 30

قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ۭ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ

مومن مردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ۔ یہی اُن کیلئے پاکیزہ ترین طریقہ ہے۔ وہ جو کارروائیاں کرتے ہیں ، اﷲ اُن سب سے پوری طرح باخبر ہے

 آیت۳۰: قُلْ لِّلْمُؤمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَہُمْ: «(اے نبی!) مؤمنین سے کہیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔»

            : ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ: «یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے۔ یقینا اللہ با خبر ہے اُس سے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔» 

UP
X
<>