May 7, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 36

فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالآصَالِ 

جن گھروں کے بارے میں اﷲ نے یہ حکم دیا ہے کہ اُن کو بلند مقام دیاجائے، اور اُن میں اُس کا نام لے کر ذکر کیا جائے، اُن میں صبح و شام وہ لوگ تسبیح کرتے ہیں

 آیت ۳۶: فِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہُ: «(اُس کے نور کی طرف ہدایت پانے والے) ان گھروں میں (پائے جاتے ہیں ) جن کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کو بلند کیا جائے اور ان میں اس کا نام لیا جائے»

            ان گھروں سے مراد مساجد ہیں اور انہیں بلند کرنے کے دو معنی ہیں۔ ایک یہ کہ مساجد کی تعمیر اس انداز اور ایسی جگہوں پر کی جائے کہ وہ پوری آبادی میں بہت نمایاں اور مرکزی حیثیت کی حامل ہوں اور دوسرے یہ کہ ان کے معنوی ترفع کو یقینی بنایا جائے اور ہر قسم کی معنوی نجاست سے انہیں پاک رکھا جائے۔

            : یُسَبِّحُ لَہُ فِیْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ: «وہ تسبیح کرتے ہیں اللہ کی ان (مساجد) میں صبح اور شام۔»

            یہ صاحب ِایمان لوگ جن کے دلوں میں نورِ ایمان کی قندیلیں روشن ہیں وہ اللہ کے ان گھروں میں صبح و شام اُس کا ذکر اور اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔ 

UP
X
<>