May 2, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 47

وَيَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالرَّسُوْلِ وَاَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ ۭ وَمَآ اُولٰۗئِـكَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ

اور یہ (منافق) لوگ کہتے ہیں کہ ہم اﷲ پر اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں ، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد بھی منہ موڑ لیتا ہے۔ یہ لوگ (حقیقت میں ) مومن نہیں ہیں

 آیت ۴۷: وَیَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَبِالرَّسُوْلِ وَاَطَعْنَا: «اور (کچھ لوگ وہ بھی ہیں جو) کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ اور رسول پر اور ہم نے اطاعت قبول کی»

            : ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ مِّنْ بَعْدِ ذٰلِکَ: «پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق پیٹھ پھیر جاتا ہے۔»

            یہ لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کا اقرار بھی کرتے ہیں، اطاعت کا دم بھی بھرتے ہیں لیکن اس کے بعد ان کا طرز عمل کچھ اور ہوتا ہے۔

            : وَمَآ اُولٰٓئِکَ بِالْمُؤمِنِیْنَ: «اور یہ لوگ درحقیقت مؤمن نہیں ہیں۔» 

UP
X
<>