May 3, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 48

وَاِذَا دُعُوْٓا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوْلِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ

اور جب انہیں اﷲ اور اُس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول ان کے درمیان فیصلہ کریں تو ان میں سے کچھ لوگ ایک دم رُخ پھیر لیتے ہیں

 آیت ۴۸: وَاِذَا دُعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ مُّعْرِضُوْنَ: «اور جب انہیں بلایا جاتاہے اللہ اور اُس کے رسول کی طرف کہ وہ ان کے مابین فیصلہ کریں، تو اُس وقت ان میں سے ایک گروہ کنی کترا جاتا ہے۔»

            منافقین کے اس رویے کا ذکر سورۃ النساء میں بھی آیا ہے۔ یہ لوگ فیصلوں کے لیے اپنے تنازعات رسول اللہ کے بجائے یہودیوں کے پاس لے جانے کو ترجیح دیتے تھے۔ اس لیے کہ حضور کے فیصلے مبنی بر انصاف ہونے کی وجہ سے عام طور پر ان کے خلاف ہی جاتے تھے۔ 

UP
X
<>