May 2, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 49

وَاِنْ يَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ يَاْتُوْٓا اِلَيْهِ مُذْعِنِيْنَ

اور اگر خود اُنہیں حق وصول کرنا ہو تو وہ بڑے فرماں بردار بن کر رسول کے پاس چلے آتے ہیں

 آیت ۴۹: وَاِنْ یَّکُنْ لَّہُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْٓا اِلَیْہِ مُذْعِنِیْنَ: «اور اگر حق ان کے لیے ہو تو وہ آتے ہیں رسول کی طرف بڑے اطاعت کیش بن کر۔»

            اگر کسی معاملہ یا تنازعہ میں وہ حق بجانب ہوں اور انہیں یقین ہوکہ فیصلہ انہی کے حق میں ہوگا تو اس معاملے کو لے کر بڑے اطاعت شعار بنتے ہوئے پورے اعتماد اور یقین کے ساتھ وہ حضور کے پاس آ جاتے ہیں۔ 

UP
X
<>