May 2, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 50

أَفِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ارْتَابُوا أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُ بَلْ أُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ 

کیا ان کے دلوں میں کوئی روگ ہے، یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں ، یا انہیں یہ اندیشہ ہے کہ اﷲ اور اُس کا رسول ان پر ظلم ڈھائے گا؟ نہیں ، بلکہ ظلم ڈھانے والے تو خود یہ لوگ ہیں

 آیت ۵۰: اَفِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْٓا اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ وَرَسُوْلُہُ: «کیا ان کے دلوں میں روگ ہے؟ یا یہ لوگ شک میں مبتلا ہیں؟ یا انہیں اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے ساتھ نا انصافی کریں گے؟»

            بَلْ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ: «بلکہ حقیقت میں یہی لوگ ظالم ہیں۔»

            چونکہ یہ لوگ حقیقی ایما ن سے محروم ہیں، اس لیے اس کھوٹ کا عکس ان کے کرداروں میں نمایاں ہے۔

UP
X
<>