May 17, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 51

إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 

مومنوں کی بات تو یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں اﷲ اور اُس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول اُن کے درمیان فیصلہ کریں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ : ’’ ہم نے (حکم) سن لیا، اور مان لیا۔‘‘ اور ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں

 آیت ۵۱: اِنَّمَا کَانَ قَوْلَ الْمُؤمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا: «حقیقی مؤمنین کو تو جب اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ ان کے مابین فیصلہ کریں تو ان کا قول بس یہی ہوتا ہے کہ ہم نے سنا اور ہم نے مانا!»

            کہ ہم تو فیصلے کے لیے رسول اللہ کے حضور حاضر ہیں۔ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں بسر وچشم قبول ہو گا۔

            : وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ: «اور وہی لوگ ہیں فلاح پانے والے۔» 

UP
X
<>