April 26, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 10

تَبَارَكَ الَّذِي إِن شَاء جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّن ذَلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ وَيَجْعَل لَّكَ قُصُورًا

بڑی شا ن ہے اُس (اﷲ) کی جو اگر چاہے تو تمہیں ان سب سے کہیں بہتر چیز، (ایک باغ کے بجائے) بہت سے باغات دیدے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں ، اور تمہیں بہت سے محلات کا مالک بنا دے

آیت ۱۰   تَبٰرَکَ الَّذِیْٓ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَکَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِکَ: ’’بڑی ہی بابرکت ہے وہ ہستی جو اگر چاہے تو آپؐ کے لیے ان سے کہیں بہتر چیزیں بنا دے‘‘

      یہ لوگ تو آپؐ پر اعتراض کرتے ہوئے اپنی طرف سے بڑی دُور کی کوڑی لاتے ہیں اوراپنے فہم و شعور کے مطابق مختلف چیزوں کے نام گنواتے ہیں کہ آپؐ کو فلاں آسائش میسر ہونی چاہیے اور فلاں چیز آپؐ کے تصرف میں ہونی چاہیے۔ ان بے چاروں کو ہماری قدرت کا اندازہ ہی نہیں۔ ہم اگر چاہیں تو ان کی تجویز کردہ چیزوں سے کہیں بہتر ایسی چیزیں آپؐ کے لیے پیدا کر دیں جو ان کے حاشیہ خیال میں بھی نہ ہوں۔

      جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ وَیَجْعَلْ لَّکَ قُصُوْرًا: ’’ایسے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور آپؐ کے لیے محلات تعمیر کر دے۔‘‘

      یہ لوگ تو ایک باغ کی بات کر رہے ہیں۔ ہم آپؐ کے لیے باغات کے ان گنت سلسلے اور بے شمار محلات بنا سکتے ہیں۔

UP
X
<>