April 27, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 2

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا

وہ ذات جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کی تنہا مالک ہے اور جس نے نہ تو کوئی بیٹا بنایا ہے، اور نہ اُ س کی بادشاہت میں کوئی شریک ہے، اور جس نے ہر چیز کوپیدا کر کے اُس کو ایک نپا تلا انداز عطا کیا ہے

آیت ۲     الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’وہ ہستی جس کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی‘‘

      وَلَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْْمُلْکِ: ’’اور جس نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا، اور نہ ہی اس کا کوئی شریک ہے حکومت (کے اختیارات) میں‘‘

      وَخَلَقَ کُلَّ شَیْئٍ فَقَدَّرَہٗ تَقْدِیْرًا: ’’اور اُسی نے ہر شے کو پیدا کیااور پھراس کے لیے ایک اندازہ مقررہ کیا۔‘‘

      یہ آیت اپنے مضمون کے اعتبار سے سورۂ بنی اسرائیل کی آخری آیت سے بہت مشابہ ہے۔

UP
X
<>