May 7, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 37

وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا

اور نوح کی قوم نے جب پیغمبر وں کو جھٹلایا تو ہم نے اُنہیں غرق کر دیا، اور اُن کو لوگوں کیلئے عبرت کا سامان بنادیا۔ اور ہم نے اُن ظالموں کیلئے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے

آیت ۳۷   وَقَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا کَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰہُمْ وَجَعَلْنٰہُمْ لِلنَّاسِ اٰیَۃً: ’’اور قومِ نوحؑ کو بھی ہم نے غرق کر دیا، جب انہوں نے رسولوں ؑ کی تکذیب کی اور انہیں ہم نے نوعِ انسانی کے لیے ایک نشانی بنا دیا۔‘‘

      وَاَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا: ’’ اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے۔‘‘

      یعنی پیغمبروں کی تکذیب کرنے والی ان قوموں کو عذابِ استیصال کی صورت میں نقد سزا تو دنیا ہی میں مل گئی تھی مگر اصل عذاب ابھی ان کا منتظر ہے۔ یہ عذاب انہیں آخرت میں ملے گا اور وہ بے حد تکلیف دہ ہو گا۔

UP
X
<>