May 7, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 38

وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيرًا

اسی طرح ہم نے عاد، ثمود، اور اصحاب الرس کو اور اُن کے درمیان بہت سی نسلوں کو تباہ کیا

آیت ۳۸   وَّعَادًا وَّثَمُوْدَا وَاَصْحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوْنًا بَیْنَ ذٰلِکَ کَثِیْرًا: ’’اور قومِ عاد، قومِ ثمود، کنویں والوں اور ان کے مابین بہت سی دوسری اقوام (کوبھی ہم نے ہلاک کر دیا)۔‘‘

      ’’اصحاب الرس‘‘ کے بارے میں صراحت نہیں ملتی کہ یہ کون سی قوم تھی اور ان کا زمانہ اور علاقہ کون سا تھا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے پیغمبر کو کسی کنویں میں بند کر دیا تھا۔ اس لیے انہیں کنویں والے کہا گیا ہے۔

UP
X
<>