May 7, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 39

وَكُلاًّ ضَرَبْنَا لَهُ الأَمْثَالَ وَكُلاًّ تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا

ان میں سے ہر ایک کو سمجھانے کیلئے ہم نے مثالیں دیں ، اور (جب وہ نہ مانے تو) ہر ایک کو ہم نے پیس کر رکھ دیا

آیت ۳۹   وَکُلًّا ضَرَبْنَا لَہُ الْاَمْثَالَ: ’’اور ان سب کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں‘‘

      اپنے اپنے وقت پر ان سب قوموں کو راہِ ہدایت پر لانے کے لیے ان کے ماحول اور حالات کے مطابق ہم ٹھوس دلائل اور واضح حقائق پر مبنی تعلیمات ان کے سامنے پیش کرتے رہے۔

      وَکُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِیْرًا: ’’لیکن (ان کے انکار کی پاداش میں بالآخر) ہم نے ان سب کو غارت کر دیا۔‘‘

UP
X
<>