May 4, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 53

وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا

اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو اس طرح ملا کر چلایا ہے کہ ایک میٹھا ہے جس سے تسکین ملتی ہے، اور ایک نمکین ہے، سخت کڑوا۔ اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ اور ایسی رُکاوٹ حائل کردی ہے جس کو (دونوں میں سے) کوئی عبور نہیں کر سکتا

آیت ۵۳   وَہُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ: ’’اور وہی ہے (اللہ) جس نے دو دریا چلا دیے‘‘

      ہٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّہٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ: ’’یہ میٹھا ہے نہایت خوش ذائقہ اور یہ کھاری ہے نہایت کڑوا۔‘‘

      اُس کی قدرت سے نمکین اور کھارے سمندر کے اندر میٹھے پانی کی رو بھی بہہ رہی ہے۔

      وَجَعَلَ بَیْنَہُمَا بَرْزَخًا وَّحِجْرًا مَّحْجُوْرًا: ’’اور ان دونوں کے درمیان اس نے ایک پردہ اور مضبوط آڑ بنا رکھی ہے۔‘‘

      یہ پردہ، آڑ یا روک نظر آنے والی کوئی چیز تو نہیں ہے، لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی صناعی کا شاہکار ہے کہ میٹھا پانی کڑوے پانی کے ساتھ سمندر کے اندر دور تک ملنے نہیں پاتا۔

UP
X
<>