May 4, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 54

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاء بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا

اور وہی ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اُس کو نسبی اور سسرالی رشتے عطا کئے، اور تمہارا پروردگار بڑی قدرت والا ہے

آیت ۵۴   وَہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا: ’’اور وہی ہے جس نے پانی سے پیدا کیا انسان کو‘‘

      پانی سے یہاں انسان کا مادۂ تولید بھی مراد ہو سکتا ہے اور عام پانی بھی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار چیز پانی سے ہی پیدا کی ہے۔

      فَجَعَلَہٗ نَسَبًا وَّصِہْرًا وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیْرًا: ’’تواُس نے بنایا اس کے لیے نسب اور سسرالی رشتہ۔ اور آپ کار ب سب قدرتوں کا مالک ہے۔‘‘

      انسان کا نسب تو ا س کے والدین سے چلتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی بیوی کے حوالے سے دوسرے خاندان کے ساتھ بھی اس کا رشتہ اور تعلق جوڑا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے ساس اور سسر کو بھی اللہ تعالیٰ نے والدین جیسا تقدس اور احترام عطا کیا ہے۔ سسرالی رشتہ داریاں اگر نہ ہوتیں تو قبیلوں اور خاندانوں کا معاشرے میں باہمی ارتباط و اختلاط ممکن نہ ہوتا اور ہر خاندان دوسرے خاندان سے الگ تھلگ رہتا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سسرالی رشتوں کا تانا بانا اس طرح سے ُبن رکھا ہے کہ اس سے نوع انسانی باہم مربوط ہوتی چلی جاتی ہے۔

UP
X
<>