May 4, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 55

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لا يَنفَعُهُمْ وَلا يَضُرُّهُمْ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَى رَبِّهِ ظَهِيرًا

اور یہ لوگ ہیں کہ اﷲ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کر رہے ہیں جو نہ ان کو کوئی فائدہ پہنچاتی ہیں ، نہ نقصان۔ اور کافر انسان نے اپنے پروردگار ہی کی مخالفت پر کمر باندھ رکھی ہے

آیت ۵۵   وَیَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنْفَعُہُمْ وَلَا یَضُرُّہُمْ: ’’اور وہ بندگی کرتے ہیں اللہ کے سوا اُن کی جو نہ تو انہیں کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان۔‘‘

      وَکَانَ الْکَافِرُ عَلٰی رَبِّہٖ ظَہِیْرًا: ’’اور یہ کافر لوگ اپنے رب کی طرف سے پیٹھ موڑے ہوئے ہیں۔‘‘

      یہ لوگ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتے ہی نہیں۔ ظھیر کا معنی مددگار بھی ہے اور علٰی مخالفت کے لیے آتا ہے۔ اس طرح ان الفاظ کا مفہوم ہو گا کہ کافر لوگ اپنے رب کے خلاف دوسروں کے مددگار بنتے ہیں۔

UP
X
<>