May 4, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 56

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلاَّ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا

اور (اے پیغمبر !) ہم نے تمہیں کسی اور کام کیلئے نہیں ، بلکہ اس لئے بھیجا ہے کہ تم لوگوں کو خوشخبری دو، اور خبردار کرو

آیت ۵۶   وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا: ’’اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر بشیر اور نذیر بنا کر۔‘‘

      تا کہ جو لوگ حق کا راستہ اختیار کر لیں انہیں اللہ کی رحمتوں اور جنت کی نعمتوں کی بشارت دیں : (فَرَوْحٌ وَّرَیْحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِیْمٍ) (الواقعہ)۔ اور جو لوگ انکار پر مصر رہیں انہیں جہنم کے عذاب سے خبردار کریں۔

UP
X
<>