May 3, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 21

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ

چنانچہ جب مجھے تم لوگوں سے خوف ہوا تو میں تمہارے پاس سے فرار ہوگیا، پھر اﷲ نے مجھے حکمت عطافرمائی، اور پیغمبروں میں شامل فرما دیا

آیت ۲۱   فَفَرَرْتُ مِنْکُمْ لَمَّا خِفْتُکُمْ: ’’پھر میں تمہارے ہاں سے بھاگ گیا جب مجھے تم سے خوف محسوس ہوا‘‘

      اس واقعہ کے بعدمیں تم لوگوں سے ڈر کر تمہارا یہ علاقہ چھوڑ کر چلا گیا۔

      فَوَہَبَ لِیْ رَبِّیْ حُکْمًا وَّجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ: ’’پھر میرے رب نے مجھے حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں سے بنا دیا۔‘‘

      اب اللہ تعالیٰ نے مجھے نبوت و رسالت سے سرفراز فرمایا ہے اور حکمت او ر قوتِ فیصلہ کی دولت بھی عطا کی ہے۔

UP
X
<>