May 19, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 219

وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ

اور سجدہ کرنے والوں کے درمیان تمہاری آمدو رفت کو بھی دیکھتا ہے

آیت ۲۱۹ وَتَقَـلُّبَکَ فِی السّٰجِدِیْنَ: ’’اور (وہ دیکھتا ہے) آپؐ کے آنے جانے کو سجدہ کرنے والوں میں۔‘‘

      حضور کا معمول تھا کہ آپؐ تہجد کی نماز پڑھنے والے مسلمانوں کے گھروں کے پاس سے رات کو گزرتے اور ان کو دیکھتے تھے۔ آپ کے اسی معمول کا یہاں ذکر فرمایا گیا ہے۔

UP
X
<>