May 19, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 218

الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ

جو تمہیں اُس وقت بھی دیکھتا ہے جب تم (عبادت کیلئے) کھڑے ہوتے ہو

آیت ۲۱۸ الَّذِیْ یَرٰٹکَ حِیْنَ تَقُوْمُ: ’’جو دیکھتا ہے آپؐ کو جب آپؐ کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘

      اس سے آپ کا تہجد کے لیے کھڑے ہونا مراد ہے۔ واضح رہے کہ تہجد کا حکم آپ کو بالکل ابتدائی دور میں ہی دے دیا گیا تھا: (یٰٓاَیُّہَا الْمُزَّمِّلُ  قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًا) (المزمل) ’’اے چادر میں لپٹنے والے! قیام کیجیے رات میں مگر تھوڑا‘‘۔ تو گویا یہاں اسی حوالے سے فرمایا جا رہا ہے کہ اے نبی! جب آپ تہجد کے لیے ہمارے حضور کھڑے ہوتے ہیں تو اس وقت ہم آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ہم بے شک آپ کی نظروں سے پوشیدہ ہیں مگر آپ ہماری نظروں سے پوشیدہ نہیں ہیں : (لاَ تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ وَہُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصَارَ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ) (الانعام) ’’اُسے نگاہیں نہیں پا سکتیں جبکہ وہ تمہاری نگاہوں کو پا لیتا ہے، اور وہ لطیف بھی ہے اور ہر چیز سے با خبر بھی۔‘‘

UP
X
<>